لاہور ہائیکورٹ احاطہ عدالت سے ملزمان کی گرفتاری پر پابندی عائد

10-07-2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے احاطہ عدالت سے ملزمان کی گرفتاری کے واقعات پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت کے احاطے سے کسی بھی ملزم کی گرفتاری پر پابندی عائد کر دی۔

اس حوالے سے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے آئی جی پنجاب پولیس کے نام نیا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ احاطہ عدالت سے کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کیا جائے، بالخصوص ضمانت کی درخواست خارج ہونے کی صورت میں بھی ملزم کو عدالت کے احاطے سے گرفتار نہ کیا جائے۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے احاطہ عدالت میں ملزمان کی گرفتاری کے واقعات پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو عدالتی احکامات کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔