کینال روڈ پر گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا کر جل اٹھی، سوار 5افراد محفوظ

10-07-2026

(لاہور نیوز) کینال روڈ پر ایف سی کالج جیل انڈر پاس کے قریب گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، حادثے کے بعد گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک وارڈنز نے گاڑی میں موجود فائر ایکسٹنگوئشر کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کی، تاہم بعدازاں فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر مکمل قابو پالیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گاڑی میں سوار پانچوں افراد محفوظ رہے۔