بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
10-06-2026
(لاہور نیوز) پنجاب کے علاقے میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنوں سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
تفصیلات میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے مجموعی طور پر 29 طبی معائنے کیے گئے، بانی پی ٹی آئی کا پہلا طبی معائنہ 4 نومبر 2023 کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال راولپنڈی کے ڈاکٹر عزیز نے کیا، جبکہ ان کے ہمراہ نیوروسرجن ڈاکٹر قاسم خان بھی موجود تھے۔ اِسی طرح عمران خان کے 2023 میں 5، 2024 میں 16، 2025 میں 5 جبکہ 2026 میں 12 طبی معائنے ہوئے، آخری طبی معائنے میں ڈاکٹر فرقاد عالمگیر بھی شامل تھے، 3 مارچ کے طبی معائنے کے دوران میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کو دور اور نزدیک کی نظر کے لیے عینک استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی۔ دوسری جانب بشریٰ بی بی کے بھی مجموعی طور پر 10 طبی معائنے کیے گئے، ان کا پہلا طبی معائنہ 10 ستمبر 2025 کو ڈاکٹر الطاف اور ڈاکٹر منصور نے کیا۔ مزید برآں بشریٰ بی بی کا 2025 میں ایک جب کہ 2026 میں 9 مرتبہ طبی معائنہ کیا گیا، انہیں طبی معائنے اور علاج کے لیے دو مرتبہ الشفاء ہسپتال راولپنڈی بھی منتقل کیا گیا۔