پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا: نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا

10-06-2026

(لاہور نیوز) حکومت کی جانب سے پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا کر دیا گیا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 7 اکتوبر تک کیلئے کیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نو ٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر کمی، نئی قیمت 395 روپے 85 پیسے مقرر کر دی۔  پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 394 روپے 83 پیسے مقرر کر دی۔