یو سی پی کی پی ایس بی کو شکست ،سیمی فائنل میں پہنچ گئی

10-06-2026

(لاہور نیوز) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو سلور میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے سپورٹس بورڈ پنجاب کو شکست دے دی۔

یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز بنائے، سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم پہلی اننگ میں 149 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی، یو سی پی کے حارث خان  نے7  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فالو آن کا شکار ہونے کے بعد دوسری اننگ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم 95 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کے کھلاڑی عاشر بھٹی 29 اور توصیف احمد 26 رنز بناکر نمایاں رہے، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے علی اشفاق  نے چار اور حارث خان  نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کامیابی کے بعد یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی تاہم چھ ٹیموں کے ایونٹ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم چھٹے نمبر پر رہی۔