لاہور: چاول کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

10-06-2026

(لاہور نیوز) شہر کی ہول سیل اور اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج برقرار، مختلف اقسام کے چاول کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

10 روپے اضافے کے بعد 320 روپے فی کلو فروخت ہونے والے چاول 330 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہے ہیں، جبکہ 420 روپے والے کائنات چاول کی قیمت بڑھ کر 430 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے۔  اسی طرح پریمیئم کوالٹی کے چاول 530 روپے فی کلوگرام میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔