پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا رجحان تیزی سے بڑھنے لگا، سٹیٹ بینک
10-06-2026
(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک، سالانہ پیمنٹ سسٹمز ریویو 2025-26 پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا رجحان تیزی سے بڑھنے لگا۔
سٹیٹ بینک کے مطابقمالی سال 2025-26 میں ریٹیل ادائیگیوں کے حجم میں 58 فیصد اضافہ ہوا،مالی سال 2025-26 میں ریٹیل ادائیگیوں کی مالیت 673 کھرب روپے ریکارڈ ہوئی۔ مالی سال 2025-26 میں رسمی بینکنگ چینلز سے 14.3 ارب ریٹیل ٹرانزیکشنز ہوئیں۔14.3 ارب ریٹیل ٹرانزیکشنز میں سے 13.2 ارب ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے ہوئیں۔ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حجم میں سالانہ بنیاد پر 65 فیصد اضافہ ہوا۔ مجموعی ریٹیل ادائیگیوں میں ڈیجیٹل چینلز کا حصہ 92 فیصد تک پہنچ گیا،مالی سال 2025 میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا حصہ 88 فیصد تھا،موبائل فون پر مبنی ادائیگیوں کی تعداد 11.1 ارب سے تجاوز کر گئی۔ موبائل فون پر مبنی ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز میں 79 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ۔انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے 30 کروڑ ٹرانزیکشنز ہوئیں۔انٹرنیٹ بینکنگ ٹرانزیکشنز میں سالانہ 15 فیصد اضافہ ہوا،ملک بھر میں پی او ایس ٹرمینلز کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 791 ہوگئی۔ پی او ایس ٹرمینلز 2 لاکھ 95 ہزار 367 مرچنٹ مقامات پر نصب ہیں ۔پی او ایس کے ذریعے روزانہ تقریباً 15 لاکھ کارڈ ادائیگیاں ہونے لگیں، گزشتہ مالی سال روزانہ تقریباً 10 لاکھ کارڈ ادائیگیاں ریکارڈ ہوئی تھیں ۔بینکنگ چینلز سے ای کامرس ادائیگیوں میں اکاؤنٹ بیسڈ ادائیگیوں کا حصہ 96 فیصد ہو گیا، برانچ لیس بینکنگ موبائل ایپ صارفین کی تعداد 9 کروڑ 91 لاکھ تک پہنچ گئی۔ بینکوں کی موبائل ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 3 کروڑ 4 لاکھ ہوگئی۔روزمرہ بینکنگ سرگرمیوں میں اسمارٹ فونز کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔محفوظ، مؤثر اور جامع ادائیگی نظام کا فروغ اسٹیٹ بینک کی ترجیح ہے۔