پٹرولیم لیوی کا خاتمہ، جماعت اسلامی کا لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے پر غور

10-06-2026

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے مطالبے پر ملتان میں روکے گئے لانگ مارچ کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے مشاورت شروع کر دی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے دوبارہ آغاز کے حوالے سے رواں ہفتے مرکزی قیادت کا اجلاس متوقع ہے، جس میں لانگ مارچ کی نئی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا، حتمی تاریخ کا اعلان قیادت کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وطن واپسی کے بعد جماعت اسلامی سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، وزیراعظم کی یقین دہانی پر جماعت اسلامی نے ملتان میں لانگ مارچ روک دیا تھا۔ جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق 7 اکتوبر تک غزہ ویک منایا جا رہا ہے، جس کے دوران مختلف شہروں میں ملین مارچز کئے جائیں گے، غزہ ویک کے بعد مرکزی قیادت کے اجلاس میں لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ پارٹی حکومت سے مذاکرات کا لامحدود انتظار نہیں کرے گی۔