پاکستان میں کپاس کی پیداوار مسلسل کم، حکومت فوری توجہ دے، خالد محمود کھوکھر
10-06-2026
(لاہور نیوز) پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کپاس کی پیداوار مسلسل کم ہو رہی ہے اور کپاس کا پودا ملک میں مرجھا چکا ہے۔
عالمی یوم کپاس کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ کپاس پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت سے جڑی اہم فصل ہے، اس لیے اس شعبے کے بحران پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث کپاس کا شعبہ مشکلات کا شکار ہے جبکہ کاٹن ریسرچ سینٹر کو بھی تباہ کیا جا رہا ہے، جو کپاس کے بارے میں نہیں سوچتا، وہ پاکستان کے بارے میں نہیں سوچتا۔ خالد محمود کھوکھر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کپاس کی گرتی ہوئی پیداوار پر فوری توجہ دی جائے اور اس اہم فصل کے فروغ کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔