پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
10-06-2026
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 785 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 2288 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 867 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔