ماہ ستمبر میں موبائلز سکواڈ کی کارروائیاں، 134 اشتہاری اور 32 عدالتی مفرور گرفتار
10-06-2026
(لاہور نیوز) موبائلز سکواڈ نے ستمبر کے دوران داخلی و خارجی راستوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے 496 ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں 134 اشتہاری ملزمان، 32 عدالتی مفرور، 38 عادی مجرمان اور 8 ریکارڈ یافتہ شامل ہیں، جبکہ شناخت چھپانے اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث 276 افراد کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ اسلحہ کے خلاف کارروائی میں ایک پستول، ایک رائفل، گولیاں اور میگزین برآمد کئے گئے، جبکہ منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 110 لٹر شراب اور 900 گرام چرس قبضے میں لی گئی۔ ترجمان کے مطابق ای پولیس سافٹ ویئر کے ذریعے ستمبر میں 2 لاکھ 34 ہزار 107 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا، جبکہ 27 ہزار 533 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی بھی جانچ کی گئی۔