لاہور میں بارشوں کی پیشگوئی، آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک
10-06-2026
(لاہور نیوز) پی ڈی ایم اے پنجاب نے آج اور کل لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 23 جبکہ زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد تک پہنچ گیا۔ ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے، آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر ہے۔ شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 158 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ واہگہ بارڈر کے اطراف اے کیو آئی 190 اور شاہدرہ میں 187 ریکارڈ کیا گیا۔