لٹن روڈ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش اسلحہ سمیت گرفتار

10-06-2026

(لاہور نیوز) لٹن روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروشوں کو اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر 2 ملزمان کو شام نگر روڈ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم احمد بیگ کے قبضے سے 1280 گرام چرس اور غیر قانونی پستول برآمد ہوا، جبکہ ملزم اسد ولد شاہد چوہدری منشیات کی خرید و فروخت میں سہولت کاری کرتا تھا۔ ایس پی سول لائنز کے مطابق تیسرا ملزم عامر علی دورانِ سنیپ چیکنگ سعدی پارک سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے 1020 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اور انہیں مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔