گلوکار انزی ڈی ایکس اور علی رضا سنتو کا ڈیوٹ گانا ’’عشق لاہور‘‘ ریلیز
10-06-2026
(ویب ڈیسک) گلوکار انزی ڈی ایکس اور علی رضا سنتو کا ڈیوٹ گانا ’’عشق لاہور‘‘ ریلیز کردیا گیا۔
گانے میں بھارتی ماڈل آمنہ حسام نے بطور ماڈل کام کیا ہے ۔ گانے کی شاعری اور موسیقی حیدر علی نے لکھی اور ترتیب دی ہے ۔ گانے کی ویڈیو کامران بیراج نے ڈائریکٹ کی ہے ۔ بھارتی ماڈل آمنہ حسام خصوصی طور پر ویڈیو ریکارڈنگز لئے لاہور آئی ہیں۔ گانے کا مکس ماسٹر شجر شوکت نے تیار کیا ہے اور گانے کو انزی ڈی ایکس نے لاہور سے خاص عشق پر تیار کیا ہے۔ انزی ڈی ایکس کا کہنا ہے کہ آمنہ نے خود اس گانے میں بطور ماڈل کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور وہ لاہور آکر بہت خوش ہوئیں۔