جناح ہسپتال کی ایمر جنسی سے جعلی ڈاکٹر گرفتار
10-06-2026
(لاہور نیوز) جناح ہسپتال کی ایمر جنسی سے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مشکوک شخص ہسپتال کی ایمر جنسی میں آپریشن تھیٹر کی کٹ پہن کر گھوم رہا تھا، سکیورٹی پر موجود اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا، اہلکاروں کے پوچھنے پر معلوم ہوا کہ یہ ڈاکٹر نہیں اور نہ ہی ہسپتال کا ملازم ہے۔ اہلکاروں نے جعلی ڈاکٹر کو پکڑ کر مقامی چوکی پولیس کے حوالے کردیا، مشکوک ڈاکٹر سے اس کا شناختی کارڈ اور موبائل برآمد ہوا ہے، جعلی ڈاکٹر مالدیو ہزارہ کا رہائشی جس میں اس کا نام رمضان لکھا ہوا ہے۔