سعودی عرب میں پاکستانی فنکاروں کے ثقافتی شوز کا اعلان
10-05-2026
(لاہور نیوز) سعودی عرب میں پاکستانی فنکاروں کے ثقافتی شوز کا آغاز 29 اکتوبر سے ہو گا جو 5 نومبر تک جاری رہیں گے۔
پہلے مرحلے میں گلوکار ذیشان روکھڑی اور گلوکارہ حمیرا ارشد سعودی عرب میں پرفارم کریں گے۔ 29 اکتوبر کو دمام، 30 اکتوبر کو ریاض جبکہ 5 نومبر کو جدہ میں ثقافتی شوز منعقد ہوں گے، آئندہ ہر دو سے تین ماہ بعد پاکستانی گلوکار سعودی عرب میں اپنی پرفارمنس پیش کریں گے، یہ سلسلہ پاکبان اور گلوری ایونٹ اینڈ پی آر کی مشترکہ کاوش ہے۔