حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
10-05-2026
(لاہور نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 88 پیسے اضافہ کیا گیا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 88 پیسے کی کمی کی گئی۔ قیمتوں میں کمی کے باعث پٹرول کی قیمت 393 روپے 64 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 397 روپے 76 پیسے فی لٹر ہوگئی۔اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 6 اکتوبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔اعلامیے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔