کوڑا ٹیکس کی وصولی یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلہ
10-05-2026
(لاہور نیوز) حکام کے مطابق پراپرٹی ٹیکس اور سینی ٹیشن فیس کی ادائیگی تک این او سی جاری نہیں کیا جائے گا، قبل ازیں این او سی صرف پراپرٹی ٹیکس کی کلیئرنس تک محدود تھا۔
کوڑا ٹیکس کی وصولی کا ٹاسک ملنے کے بعد محکمہ ایکسائز نے سینی ٹیشن فیس کی ادائیگی بھی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق 50 لاکھ سے زائد پراپرٹیز سے 82 ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کی جانی ہیں، رواں سال کوڑا ٹیکس کی مد میں 40 ارب جبکہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 42 ارب روپے سے زائد وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ایکسائز حکام کے مطابق نئے فیصلے پر عملدرآمد رواں ماہ سے شروع کر دیا جائے گا۔