لاہو: 264 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 325 زخمی

10-05-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 264 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 325 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 325 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 111 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 214 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔