خواتین پر تشدد کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں: ڈی آئی جی آپریشنز
10-05-2026
(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز کے دفتر میں شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اپنے دفتر میں شہریوں کی کھلی کچہری کا انعقاد کیا، کھلی کچہری میں شہریوں نے مختلف نوعیت کی شکایات پیش کیں، زیادہ تر شکایات کرایہ داری، گروی اور کاروباری فراڈ کے معاملات سے متعلق تھیں جس پر انہوں نے متعلقہ ایس ایچ اوز کو فوری قانونی کارروائی کے احکامات جاری کئے۔ فیصل کامران کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے، ہر شہری کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا، شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے، کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کا رشتہ مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن سے عوامی اعتماد بحال ہوتا ہے، تھانوں کی سطح پر عوامی مسائل کے حل کیلئے مؤثر نگرانی جاری ہے، تمام ایس ایچ اوز شام 03 سے 05 بجے تک تھانوں میں موجود ہوں گے، دادرسی نہ ہونے کی صورت میں شہری دوپہر 01 سے 03 بجے میرے دفتر آ سکتے ہیں۔