غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور
10-05-2026
(لاہور نیوز) کینٹ کچہری میں غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں پولیس نے مقدمہ کے دو ملزمان کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیا ۔عدالت نے ملزمان کا مزید 4 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
پولیس نے ملزمان کے عدالت میں دنوں ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے ملزمان زین اور محسن کا مزید 4 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 9 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان کو جوڈیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر محمود کی عدالت میں پیش کیا گیا، دونوں ملزمان غیر ملکی خاتون سے زہادتی کے مقدمہ میں ملوث ہیں، تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے زیادتی کیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔