بچوں کے تحفظ اور نگہداشت کیلئے چائلڈ پروٹیکشن سٹاف کا کردار انتہائی اہم ہے، سارہ احمد

10-05-2026

(لاہور نیوز) چیئرپرسن سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں نئے بھرتی ہونیوالے چائلڈ سپروائزرز، اسسٹنٹ ہیلپ لائن، سوشل پروٹیکشن اسسٹنٹ اور دیگر سٹاف کے تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے ریکروٹیز بچوں کے ساتھ ہمدردی، احساسِ ذمہ داری اور پیشہ ورانہ رویے کو یقینی بنائیں۔

اپنے خیرمقدمی خطاب میں سارہ احمد  نےکہا کہ تربیتی سیشن کا مقصد نئے بھرتی ہونے والے کلرک، نرسز، ڈسپنسرز، ٹیچرز، چائلڈ سپروائزرز، اسسٹنٹ ہیلپ لائن اور دیگر سٹاف کی پیشہ ورانہ استعدادِ کار میں اضافہ کرنا ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے  نئے بھرتی ہونے والے سٹاف کو بچوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے مشن میں مؤثر کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کے تحفظ، نگہداشت اور بحالی کے لیے چائلڈ پروٹیکشن اسٹاف کا کردار انتہائی اہم ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے نئے ریکروٹیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیانت داری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں، چائلڈ پروٹیکشن بیورو  کی ترجمان کے مطابق نئے بھرتی ہونے والے اسٹاف کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں، بچوں کے حقوق، تحفظ، نگہداشت، بحالی اور ادارہ جاتی ذمہ داریوں کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی۔ تربیتی سیشن میں چیئرپرسن سارہ احمد، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کاشف نواز اور ڈائریکٹر پروگرام فیصل عباس کی جانب سے نئے سٹاف کی رہنمائی کی گئی۔