بسنت2027،میاں نواز شریف نے پتنگوں او ر ڈور کے سیمپلز منگوا لئے

10-05-2026

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے سربراہ و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بسنت 2027 کے تہورا کو اچھے روایتی انداز اور بھرپور طریقہ سے منانے کیلئے پتنگوں و ڈور کے سیمپلز منگوا لیے۔

 ذرائع کے مطابق 90 شاہراہ قائداعظم کے اجلاس میں بسنت کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، ضلعی انتظامیہ کے حکام پتنگ، ڈور، گڈی کے نمونے  لے کر اجلاس میں پہنچ، میاں نواز شریف منظور شدہ سائز کے پتنگوں و ڈور کا جائزہ لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کائٹ فلائنگ کی مختلف ایسوسی ایشنز کو بھی بلا لیا گیا، بسنت کی حتمی تاریخ کا اعلان بھی متوقع ہے، میاں نواز شریف "لہر پراجیکٹ" کے اجلاس کی صدارت کے لئے 90 شاہراہ قائداعظم میں موجود ہیں۔