برائلر گوشت کے نرخ میں 14 روپے اضافہ، انڈوں کی قیمت برقرار
10-05-2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
برائلر کے نرخ میں 14 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 497 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق صافی گوشت شہریوں کو 580 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 315 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 329 روپے فی کلو دستیاب ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 343 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انڈے 264 روپے فی درجن کے حساب سے مقرر ہیں، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔