سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آغاز

10-05-2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزارت مذہبی امور کے زیرانتظام سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز ہو گیا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری عازمین حج دوسری قسط 5 سے 20 اکتوبر تک جمع کرا سکیں گے۔ دوسری قسط جمع کرانے سے پہلے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کرانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہو گی، درخواست منسوخ ہونے کی صورت میں جمع شدہ واجبات اکاؤنٹ میں واپس کر دیئے جائیں گے۔