بسنت 2027 کی تاریخ پر تذبذب برقرار، ایک بار پھر تبدیلی کا امکان

10-04-2026

(لاہور نیوز) بسنت 2027 کے انعقاد کی تاریخ پر تذبذب تاحال برقرار ہے، انتظامیہ نے ایک بار پھر بسنت کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق بسنت کی نئی تاریخ کے حوالے سے حکام کی مشاورت مکمل ہو چکی ہے، جس کا اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بسنت پہلے 10 دن کے بجائے اب صرف 3 دن تک منانے کی تجویز ہے، جنوری یا فروری کے بجائے مارچ میں بسنت منائے جانے کا امکان ہے۔ اس سے قبل بھی بسنت کے انعقاد کی تاریخ میں تبدیلیاں کی جا چکی ہیں، پہلے بسنت مارچ میں، بعد ازاں جنوری اور فروری میں منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اب بسنت رمضان المبارک کے فوری بعد مارچ میں منانے کا امکان ہے، بسنت کی نئی تاریخوں کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ بار بار تاریخیں تبدیل ہونے کے باعث شہریوں اور پتنگ سازوں میں بھی تشویش پائی جا رہی ہے۔