گڑھی شاہو: سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

10-04-2026

(لاہور نیوز) گڑھی شاہو پولیس نے گوندی پیر قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں میں علیشاہ مسیح اور آصف شامل ہیں، ملزمان سے چھینے گئے موبائل فون اور 2 پستول برآمد ہوئے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان رات کے وقت راہزنی کی وارداتیں کرتے تھے، ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔