سرکاری عازمین حج دوسری قسط 5 سے 20 اکتوبر تک جمع ہو گی

10-04-2026

(لاہور نیوز) سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے شروع ہو گی، جو 5 سے 20 اکتوبر تک جمع کرائی جا سکے گی۔

دوسری قسط کی ادائیگی بھی پاک حج ایپ اور ڈیجیٹل حج پورٹل سے ہو گی، حج پیکیج تبدیل کرنے کی سہولت آج رات 12 بجے بند کر دی جائے گی، پیکیج ترمیم کے خواہشمند عازمین حج آج رات 12 بجے سے پہلے کارروائی مکمل کر لیں۔ دوسری قسط جمع کرانے سے پہلے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل پر اپ لوڈ ہو گا، دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر مقرر کی گئی ہے، مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کرانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہو گی۔ درخواست منسوخ ہونے کی صورت میں جمع شدہ واجبات اکاونٹ واپس کر دیے جائیں گے۔