مجاہد سکواڈ ناکہ نےمنشیات کی سپلائی ناکام بنادی، ایک ملزم گرفتار
10-04-2026
(لاہور نیوز) مجاہد سکواڈ ناکہ گلویڑہ نے منشیات کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم گرفتار کر لیا۔
موبائلز سکواڈ ناکہ گلویڑہ نے ہزاروں مالیت کی 500 گرام چرس برآمد کر لی، ترجمان ڈولفن کے مطابق ناکہ پرپبلک ٹرانسپوٹ میں دوران چیکنگ ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کی تلاشی پر منشیات برآمد، قصور سے لاہور سپلائی کر رہا تھا۔ ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم فیاض کو منشیات سمیت کارروائی کیلئے تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔