مریم نواز یو این ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کیلئے عمان روانہ
10-04-2026
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کیلئے عمان روانہ ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز جاتی امرا سے اولڈ ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہوئیں، جہاں سے وہ خصوصی طیارے کے ذریعے مسقط جائیں گی۔ مریم نواز کو پنجاب حکومت کے ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کیلئے 2026 کا یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ دیا جائے گا، ایوارڈ کی تقریب عمان کے دارالحکومت مسقط میں عالمی یومِ رہائش کے موقع پر عمان کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہو گی۔ یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر اقوام متحدہ کے انسانی آبادکاری پروگرام کا اہم بین الاقوامی اعزاز ہے، جو سستی اور مناسب رہائش، پائیدار شہری ترقی اور بنیادی شہری سہولیات میں بہتری سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔