ساندہ: پولیس کی کارروائیاں، 3 منشیات فروش گرفتار
10-04-2026
(لاہور نیوز) ساندہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق ملزم شہباز سے 1400 گرام اور شاہد سے 1360 گرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ ملزم عمران عرف ببی سے آدھا کلو آئس برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔ کامیاب کارروائیوں پر ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔