وزیراعظم شہباز شریف کی محسن نقوی سے ملاقات، اپوزیشن کی شرائط پر بات چیت

10-04-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی آج دوبارہ ملاقات، جہاں ملکی صورتحال اور اپوزیشن کے مذاکرات پر بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات وزیر داخلہ محسن نقوی کے رہائش گاہ پر ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپوزیشن کی شرائط اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء میں سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف سے بھی ملاقات ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق جاتی امراء میں وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ 30 منٹ تک جاری رہی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بیرون ملک روانہ ہوگئیں۔