وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات پر بات چیت
10-04-2026
(لاہور نیوز) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جاتی امراء میں صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ہوئی جس ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف نے میاں نواز شریف کو حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وزیر داخلہ سے ہونے والی ملاقات اور پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو بھی کی۔