سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان
10-04-2026
(لاہور نیوز) سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
کوشال مینڈس پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں سری لنکن ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ سکواڈ میں پاتھم نسانکا، اویشکا فرنانڈو اور کامل میشارا شامل ہیں۔ پاون راتھنایاکا، ساہان اراچیگے، کامینڈو مینڈس، جانیتھ لیناگے، داشن شناکا اور دینوتھ ویلالاگے بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ سری لنکن ٹیم میں ماہیش تھیکشانا، کولمباگے، چامیرا، اسیتھا فرنانڈو، دلشان مادھوشنکا اور ایشان ملنگا بھی شامل ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔