ملک بھر میں جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا

10-04-2026

(ویب ڈیسک) ملک میں جیٹ فیول کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔ جیٹ فیول کی نئی قیمت 355 روپے 52 پیسے فی لیٹر جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 329 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ دوسری جانب پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پٹرول 2 روپے 10 پیسےفی لیٹر مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے ہوگئی ہے۔