دعائیہ تقریبات: لاہور میں گرجا گھروں کی سکیورٹی مزید سخت
10-04-2026
(لاہور نیوز) دعائیہ تقریبات کے پیش نظر ڈی آئی جی آپریشنز نے شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کیتھولک چرچ مال روڈ کا دورہ کیا، جبکہ چرچ آف پاکستان ڈایوسِس نیلا گنبد اور انارکلی میں موجود گرجا گھر کے سکیورٹی انتظامات بھی چیک کیے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز نے چرچز کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود پولیس جوانوں کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے عبادت گاہوں کے اطراف گشت اور ناکہ بندی مزید مؤثر بنانے پر زور دیا، جبکہ داخلی و خارجی راستوں کی چیکنگ اور نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ دعائیہ تقریبات کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں، امن و امان کے قیام کے لیے پولیس ہر وقت چوکس ہے۔