لاہورمیں بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے سائیکل ریلی کا انعقاد
10-04-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں بریسٹ کینسر سے آگاہی اور خواتین میں اس مرض سے بچاؤ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
سائیکل ریلی کا آغاز لبرٹی گول چکر سے ہوا، جو سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ سے ہوتی ہوئی واپس گلبرگ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکاء نے بریسٹ کینسر سے آگاہی کی علامت پنک ربن بھی لگا رکھے تھے۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ چھاتی کے کینسر سے بچاؤ کیلئے خواتین میں آگاہی ضروری ہے، مرض کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں بروقت تشخیص اور علاج کرایا جائے تاکہ پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔