کائنات امتیاز کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

10-04-2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کی فاسٹ بولر کائنات امتیاز نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق کائنات امتیاز نے 19 ون ڈے اور 21 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ کائنات امتیاز 2010ء اور 2014ء میں ایشین گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم کا حصہ تھیں، انہوں نے آخری ون ڈے آسٹریلیا کے خلاف جنوری 2023ء میں کھیلا۔ کائنات امتیاز نے آخری ٹی ٹوئنٹی تھائی لینڈ کے خلاف اکتوبر 2022ء میں کھیلا تھا، وہ کمنٹری کے شعبے سے بھی وابستہ ہو گئی تھیں۔ کائنات امتیاز اب ویمن میچ ریفری کے بھی فرائض انجام دے رہی ہیں، انہوں نے حال ہی میں ویمن میچ ریفری کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا ہے۔ واضح رہے کائنات امتیاز کی والدہ امپائرنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں، سلیمہ امتیاز آئی سی سی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پینل میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی ویمن امپائر ہیں۔ سلیمہ امتیاز اب تک 9 ویمن ون ڈے انٹرنیشنل اور 69 ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کر چکی ہیں۔