وائلڈ لائف پارکس ڈائریکٹوریٹ نے تین رینجرز کو ترقی دے دی
10-03-2026
(ویب ڈیسک) وائلڈ لائف پارکس ڈائریکٹوریٹ نے تین وائلڈ لائف رینجرز کو سینئر وائلڈ لائف رینجر کے عہدے پر ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق رائے شہادر علی کو سینئر وائلڈ لائف رینجر کے عہدے پر ترقی دے کر پراسیکیوشن لاہور میں تعینات کر دیا گیا، جبکہ غلام مصطفیٰ کو بی ایس 11 میں سینئر وائلڈ لائف رینجر ترقی دے کر تحصیل شاہکوٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح ریاض احمد کو بھی سینئر وائلڈ لائف رینجر کے عہدے پر ترقی دے کر ضلع ننکانہ صاحب میں تعینات کر دیا گیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق تینوں افسران کی ترقی کا اطلاق فوری طور پر اور مستقل بنیادوں پر ہو گا، وائلڈ لائف رینجرز کی ترقی کا فیصلہ 30 ستمبر کو ہونے والے محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔