شالیمار میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
10-03-2026
(لاہور نیوز) شالیمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق بچی اپنے والد کی دکان پر روٹی دینے کے بعد واپس گھر جا رہی تھی کہ ملزم حمزہ عرف شیخ مانی اسے ورغلا کر اپنے گھر لے گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بچی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات اور مبینہ زیادتی کی کوشش کی، تاہم بچی نے شور مچا دیا اور موقع سے بھاگ کر اپنے گھر پہنچ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر شالیمار پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم حمزہ عرف شیخ مانی کو محلہ جمال دین سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، بچوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔