برائلر گوشت کے نرخ میں 15 روپے فی کلو کمی
10-03-2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، انڈوں کے دام برقرار ہیں۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کے بعد نئی قیمت 490 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی، مارکیٹ ذرائع کے مطابق صافی برائلر گوشت شہریوں کو 580 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 310 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 324 روپے فی کلو اور پرچون بازار میں 338 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ان کے دام برقرار ہیں، سرکاری نرخ کے مطابق انڈے 264 روپے فی درجن فروخت کئے جا رہے ہیں، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 7,800 روپے مقرر کی گئی ہے۔