سرکاری حج سکیم، واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز 5 اکتوبر سے ہو گا
10-03-2026
(لاہور نیوز) سرکاری سکیم سے حج کرنے کے خواہشمند عازمین حج 2027 کیلئے اہم اطلاع آ گئی۔
حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز پیر 5 اکتوبر سے ہو گا، سرکاری عازمین حج دوسری قسط 5 تا 20 اکتوبر تک جمع کروا سکیں گے، حج واجبات کی دوسری قسط بھی پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے جمع ہو گی۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین حج مقررہ تاریخ تک دوسری قسط کی ادائیگی یقینی بنائیں، مقررہ تاریخ تک واجبات جمع نہ کروانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہو گی، درخواست کی منسوخی کے بعد جمع شدہ رقم عازم حج کے اکاؤنٹ میں واپس بھجوا دی جائے گی۔ حج میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ دوسری قسط سے قبل اپلوڈ کرنا لازمی قرار دیا یگا ہے، میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل پر اپلوڈ کیا جائے گا اور سرکاری عازمین حج سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل تمام مطلوبہ کارروائی مکمل کر لیں۔