پنجاب یونیورسٹی، ہیومن سینٹرڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس لیبارٹری کا افتتاح 7 اکتوبر کو ہو گا

10-02-2026

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی کی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ’ہیومن سینٹرڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس لیبارٹری ‘کا افتتاح 7 اکتوبر کو ہو گا۔

لیبارٹری ترکیہ کی TIKA، وزارت ثقافت و سیاحت ترکیہ اور پنجاب یونیورسٹی کے اشتراک سے قائم کی گئی ہے۔  افتتاحی تقریب میں ترکیہ کا اعلیٰ سطحی وفد شرکت کرے گا جبکہ ٹیکا کے نائب صدر علی ایرجان، پنجاب یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم اور دیگر حکام بھی موجود ہوں گے۔       تقریب میں انسانی مرکز مصنوعی ذہانت لیبارٹری کے قیام، ماضی کی سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ لیبارٹری جدید کمپیوٹنگ اور سرور سہولیات سے لیس ہوگی، جہاں پاکستان اور ترکیہ کے محققین، اساتذہ اور طلبہ مشترکہ تحقیق اور علمی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔       تقریب کے اختتام پر ترک وفد کو یادگاری تحائف پیش کیے جائیں گے، گروپ فوٹو کے بعد وفد کو رخصت کیا جائے گا۔