حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

10-02-2026

(لاہور نیوز) حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 399 روپے 64 پیسے مقرر کر دی گئی۔ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے مقرر کر دی گئی۔ اوگرا  نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 3 اکتوبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔