مریم نواز کی گوجرانوالہ آمد: الیکٹروبس کے 2 روٹس کا افتتاح کر دیا، کارڈیالوجی کی تعمیر شروع کرنے کی ہدایت

10-02-2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی گوجرانوالہ آمد، الیکٹرو بس کے دو روٹس کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے  گوجرانوالہ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی سائٹ کا معائنہ کیا اور گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی تکمیل کے لئے مارچ کی ڈیڈ لائن بھی دے دی۔ مریم نواز شریف  نے کہا  کہ عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے۔ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر کی گنجائش نہیں ۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کا گوجرانوالہ میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تعمیر جلد شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔ مریم نواز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 268 بیڈز کی سہولت ہوگی۔ مریم نواز کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ  50 کنال  اراضی پر بنے گا۔ مریم نواز کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں  ایمرجنسی، سی سی یو، آئی سی یو اور جدید ترین آپریشن تھیٹرز شامل ہیں ۔  مریم نواز کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں انجیوگرافی کیتھ لیبز،سی ٹی اسکین، الٹراساؤنڈ اور گاما کیمرہ بھی ہونگے۔ مریم نواز کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں 3 ٹیسلا ایم آر ائی اور الٹرا فاسٹ سی ٹی اسکینر نصب ہوں گے۔ مریم نواز کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں 2 سنگل پلین اور ایک بائی پلین انجیوگرافی مشین شامل ہے ۔  مریم نواز کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں 4 ماڈیولر آپریشن تھیٹرز اور 4 ہارٹ لنگ مشینیں شامل ہوں گی۔ گوجرانوالہ میں ابتدائی طور پر دو روٹ پر الیکٹرو بس چلے گی ۔الیکٹرو بس چن دا قلعہ تا لوہیانوالہ چلائی جائے گی۔اور  کھیالی تا جنیم نندی پور الیکٹرو بس چلی گی ۔ گوجرانوالہ میں تعمیرات مکمل ہونے پر 74 الیکٹرو بسیں چلائی جائیں گی۔وزیراعلیٰ  مریم نواز شریف  نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ کوریڈور پراجیکٹ  کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کے انڈر پاس، ٹنل اور روڈ کا معائنہ کیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کو شہر میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ پر بریفنگ  دی گئی ۔  وزیراعلی مریم نواز شریف نے وزٹ کے دوران کمسن طلبہ کو دیکھ کر گاڑی رکوائی۔ننھے اسد اللہ اور ساتھی سے اظہار شفقت کیا۔  وزیراعلی مریم نواز نے بچوں کو سوئیٹس،پھل اور انعام بھی دیا۔