روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

10-02-2026

(لاہور نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

  کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں تین پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 7 پیسے پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 10 پیسے پر بند ہوا تھا۔