زیادتی کی وارداتوں میں 20 فیصد، اجتماعی زیادتی کے واقعات میں 38 فیصد اضافہ
10-02-2026
(لاہور نیوز) گزشتہ سال کی نسبت لاہور میں زیادتی اور اجتماعی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال 8 ماہ کے دوران زیادتی کی 498، اجتماعی زیادتی کی 36 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال زیادتی کے 36، رواں سال 56 مقدمات درج ہوئے، صدر ڈویژن میں گزشتہ سال زیادتی کی 98، رواں سال 132 وارداتیں رپورٹ ہوئے، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال زیادتی کے 46، رواں سال 80 مقدمات کا اندراج ہوا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ اور رواں سال زیادتی کے 98، 98 واقعات رپورٹ ہوئے۔ کینٹ ڈویژن میں گزشتہ سال اجتماعی زیادتی کے 5، رواں سال 9 مقدمات درج کیے گئے ۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال اجتماعی زیادتی کی 5، رواں سال 10 وارداتیں رپورٹ ہوئے ۔ سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ سال 2، رواں سال اجتماعی زیادتی کے 3 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال اجتماعی زیادتی کے 4، رواں سال 6 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال ایک، رواں سال اجتماعی زیادتی کے 2 مقدمات درج کئے۔ واضح رہے کہ سال 2025 کے پہلے 8 ماہ میں زیادتی کے 413، اجتماعی زیادتی کے 26 مقدمات درج ہوئے تھے۔