الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز دیدی
10-02-2026
(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز دے دی۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں انتخابات کا ڈرافٹ شیڈول چیف سیکرٹری پنجاب کوبھیج دیا۔ الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول کے تحت کاغذات نامزدگی27 اکتوبر سے 30 اکتوبرکے درمیان جمع کرائے جاسکیں گے جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 2 سے 5 نومبر کے دوران ہوگی۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق اپیلیں 7 سے 11 نومبر کے دوران دائر کی جا سکیں گی، ٹریبونل 12 سے 16 نومبر کے دوران اپیلیں نمٹائیں گے اور کاغذات نامزدگی 18 نومبر تک واپس لی جاسکے گی۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے تحت 19 نومبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائےگی، 20 نومبر کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے اور پولنگ 14 دسمبر کو ہوگی جب کہ ریٹرننگ افسران نتائج کا اعلان 17 دسمبر تک کریں گے۔