ویمنز انڈر 19 ٹی20 ٹرائی سیریز آج سے فیصل آباد میں شروع ہو گی
10-02-2026
(ویب ڈیسک) فیصل آباد میں پاکستان، بنگلادیش اور سری لنکا کی ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے درمیان ٹی20 ٹرائی سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔
ٹرائی سیریز کے افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان کا مقابلہ بنگلادیش سے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہو گا، تینوں ٹیموں کے درمیان ٹرائی سیریز 2 سے 16 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ ٹرائی سیریز میں تینوں ٹیمیں ٹرپل راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت مجموعی طور پر 6،6 میچز کھیلیں گی، جبکہ پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست دو ٹیمیں 16 اکتوبر کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔ تمام میچز کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے ہو گا جبکہ ٹاس 10 بج کر 30 منٹ پر ہو گا، پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت فضا فیاض کریں گی۔