لاہور بورڈ میں آن سکرین مارکنگ کیلئے موک ٹیسٹ کا آغاز
10-02-2026
(لاہور نیوز) لاہور بورڈ نے آن سکرین مارکنگ سسٹم کیلئے موک ٹیسٹ کا آغاز کر دیا، پائلٹ پروجیکٹ کے پہلے روز تین تعلیمی اداروں کے طلبہ سے ای شیٹ پر امتحان لیا گیا۔
لاہور بورڈ کے مطابق جی سی یونیورسٹی، پنجاب کالج اور سپیریئر کالج کے 150 طلبہ نے ای شیٹ پر امتحان دیا، اس موقع پر چیئرمین ٹاسک فورس برائے امتحانات نے انتظامات کا جائزہ لیا، جبکہ چیئرمین لاہور بورڈ اور کنٹرولر امتحانات بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیئرمین ٹاسک فورس نے کہا کہ ای مارکنگ سے طلبہ کا امتحانی نظام پر اعتماد بڑھے گا اور ای شیٹ کے ذریعے جعلی امیدواروں کی نشاندہی بھی آسان ہو گی۔ چیئرمین لاہور بورڈ نے کہا کہ پورے پاکستان سے ماہر اساتذہ پیپر مارکنگ کر سکیں گے، تاہم صرف کوالیفائیڈ اساتذہ کو ہی پیپر چیک کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ کنٹرولر امتحانات کا کہنا تھا کہ ای مارکنگ سسٹم سے ری چیکنگ سے متعلق شکایات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔